سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ شروع

8 May 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکیڈمی میں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 12 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ پی سی بی کے تربیتی کیمپ میں جگہ نہ بناسکنے والے شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔قومی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 11 مئی کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے اور انہوں نے کیمپ کے پہلے 2 روز اپنی عدم دستیابی سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا ہے۔علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں اور ان کی ایک ، 2 روز میں واپسی متوقع ہے جس کے بعدان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz