انگلینڈ 297 رنز پر آؤٹ، سہیل خان کی پانچ وکٹیں. اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں:سہیل خان,

4 August 2016

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا ہے۔

بدھ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 297 رنز ہی بنا سکی۔

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں۔یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر سہیل خان کا جنہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پانچ بلے بازوں کو آﺅٹ کیا،ان کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے،انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی ہوئی ہے

میں اپنی کامیابی کو اپنے فوجی ٹرینرز کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہماری فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد کی ۔قومی فاسٹ باﺅلر نے گراﺅنڈ میں پش اپس لگا کر اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz