ون ڈے سالانہ رینکنگ جاری،آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن، پاکستان نویں نمبر پر چلا گیا

4 May 2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 9 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارتی ٹیم کی رینکنگ میں بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ اس فہرست میں سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، اور ویسٹ انڈیز آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ٹی 20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر اور پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت دوسری پوزیشن پر اور ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz