یونس خان کیلئے نئی مشکل، ٹیم میں شامل کئے جانے پر کوچ نے کوچنگ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

28 April 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کپ میں شامل خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کوچ کبیر خان نے یونس خان کو کھیلانے کی صورت میں کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کبیر خان نے ٹیم مینجمنٹ کو بتا دیا ہے کہ اگر یونس خان کو ٹیم میں کھیلایا گیا تو وہ ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ٹیم میٹنگ میں کبیر خان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جبکہ ان کا رویہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بھی برا تھا اور یہی وجہ ہے کہ کبیر خان یونس خان کی موجودگی میں کوچنگ سے انکاری ہیں۔
واضح رہے کہ یونس خان نے ایمپائرز کے غلط فیصلوں اور دیگر معاملات پر خود کو پاکستان کپ سے الگ کر رکھا ہے جس کے بعد خیبرپختونخواہ ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کر رہے ہیں۔

پاکستان کپ میں خیبر پختونخوا کے کپتان یونس خان کے رویے کے بعد امپائرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچوں کا بائیکاٹ کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

یونس خان نے ٹورنامنٹ کے دوران امپائز پر ناقص امپائرنگ کے الزامات لگائے تھے جس پر امپائر یونس خان کے رویے سے ناراض تھے اور اب امپائرز نے ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچوں کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے میچ چھوڑ کر گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے تھے جس کے بعد یونس خان نے پی سی بی حکام سے اپنے رویے پر معذرت کی تھی اور بعد میں انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی تھی ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz