وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈیرن سیمی کا پشتو نام ’سیمی خان‘ رکھ دیا، پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیشکش

26 April 2016

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا نام تبدیل کرکے ” سیمی خان“ رکھ دیا ہے اور انہیں پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی پیشکش بھی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران ڈیرن سیمی پشاور زلمی کا حصہ تھے ، انہوں نے ورلڈ ٹی 20 جیتنے پر پشاور زلمی کے پرستاروں کا پشتو زبان میں شکریہ بھی ادا کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی سے پشتو زبان سیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتو ایک میٹھی زبان ہے اور وہ’’ پختون زلمی‘‘ ہوچکے ہیں اس لیے پاکستان کی اعزازی شہریت کے خواہش مند ہیں ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz