عمر اکمل کا ایک ا ور سکینڈل منظر عام پر آ گیا

25 April 2016

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کپ کھیلنے کیلئے فیصل آباد میں موجود بلوچستان کے سکواڈ میں شامل عمر اکمل شراب کے نشہ میں دھت ہوکر نجی تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ کی اداکاروں کا ڈانس دیکھتے رہے ۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کپ میں  کوئی بھی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوران رات 12 بجے کے بعد ہوٹل سے باہر نہیں جاسکتا لیکن معروف کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ساتھی کرکٹروں کے ساتھ نجی تھیٹر میں شراب اور شباب کے مزے لوٹنے پہنچ گئے جن کو اے سی سٹی بلال کے پی اے چوہدری ارشد ان کو وی آئی پی پروٹوکول دیتے ہوئے شراب اور شباب کی محفل تک خود لے کر گئے اور پھر بعدازاں میڈیا کے آنے پر فرار کروانے میں مدد فراہم کرتے رہے۔ مقامی اخبار نئی بات نے لکھاکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو دوران ٹورنامنٹ ہوٹل سے باہر جاکر نجی محفلوں میں شمولیت کی اجازت نہیں ہے، اگر عمر اکمل نے شراب کے نشہ میں دھت ہوکر نجی تھیٹر میں فحش رقص دیکھا ہے تو اس کے خلاف پی سی بی کارروائی کرے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz