پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا

24 August 2016

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کی نظریں ون ڈے سریز پر ہیں،دونوں ٹیموں کے درمیان 2010 سے لیکر اب تک 13 میچز میں سے 10 میچزمیں پاکستان کو شکست ہوئی اور صرف تین میچز میں پاکستان کو فتح ملی سکی۔ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی تجربے کار شعیب ملک ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ساتھ فاسٹ بولرز میں محمدعامر اور وہاب یاض شامل ہیں تودوسری جانب انگلش بیٹنگ کا دارومدار جو روٹ اور کپتان اوئن مورگن پر ہوگا۔میچ پاکستان وقت کے مطابق آج شام چھ بجے شروع ہوگا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz