مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا عارضی ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

21 April 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد کو قومی ٹیم کے عارضی ہیڈ کوچ کا اضافی چارج دینے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ تاحال خالی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے مختلف ملکی و غیر ملکی سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ دورہ انگلینڈ کیلئے اگر مستقل کوچ نہ ملا تو مشتاق احمد کو عارضی ہیڈ کوچ کے طور پر تعینات کرکے قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ بھیجا جائے گا۔
دوسری طرف فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر صدارت ہوئی جس میں مشتاق احمد نے بھی شرکت کی ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz