بھارتی کرکٹر زمبابوے میں خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام میں "ستیاکرشنا" نامی شخص گرفتار

20 June 2016

زمبابوے (24 نیوز): ہرارے پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے کے الزام میں بھارتی کرکٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ بھارتی سفیر معاملہ دبانے اور کرکٹر کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

ہرارے پولیس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے زمبابوے ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ ہرارے پولیس کمشنر کاکہنا ہے کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے۔

لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اُسے بھارتی کرکٹر نے نشہ پلا یا اور پھر ایک کمرے میں لے گیا اور جب ہوش آیا تو بھارتی کرکٹر کے کمرےمیں تھی۔

دوسری جانب بھارتی سفیر نے اپنے کرکٹرز کے کالے کرتوت چھپانے کیلئے کہا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی ، اور نہ ہی بھارتی ٹیم کا کوئی کرکٹر گرفتار ہوا ہے۔ ہرار ے پولیس نے کسی ستیاکرشنا نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی این کروالیا جائے جس سے سچ اور جھوٹ سامنے آجائے گا۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پروپگینڈا کرنے میں شہرت رکھنے والے بھارتی میڈیا کی بولتی بند ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ان دنوں زمبابوے کیلئے ہرارے میں موجود ہے جہاں اُسے ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Source. Channel 24

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz