پی ایس ایل سیزن ٹو، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج دبئی میں ہو گی، مختلف ممالک کے 414 کھلاڑی 5 کیٹیگری میں تقسیم

19 October 2016

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج شام 6 بجے دبئی میں ہو گی اور اس مقصد کیلئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 414 کھلاڑیوں کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب ملک، برینڈن میکالم، کرس گیل، شین واٹسن، شکیب الحسن، کیون پیٹرسن، ایلیکس ہیلز، این مورگن، جیسن رائے، سٹورٹ براڈ، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، اینڈرے رسل، ڈیرن سیمی، ڈوین براوو، ڈوین سمتھ، کیرن پولارڈ، مارلن سیمیولز، سنیل نارائن، احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، وہاب ریاض، یونس خان اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

اسی طرح ڈائمنڈ کیٹیگری میں بینجمن ہیلفین ہاس، بریڈ ہیڈن، عادل راشد، کرس جورڈن، جیک بال، جیمز اینڈرسن، لوک رائٹ، معین علی، روی بوپارا،سٹیون فن، جیمز فرینکلن، نتھن میکالم، ایلبی مورکل، ڈیوڈ ویز، روبن پیٹرسن، وین پارنل، نووان کلاسیکرا، تھیسارا پریرا، تلاکراتنے دلشان، کارلوس بریتھ ویٹ، جیسن ہولڈر، سیمیول بدری، انور علی، کامران اکمل، محمد عرفان، محمد رضوان، محمد عامر، شرجیل خان، سہیل تنویر اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

شہزاد محمدی، بین لاگھلن، کلنٹ مکے، شان ٹیٹ، جیمز ایلن بائے، تمیم اقبال، شہریار نفیس، گیری بیلینس، ہیری گورنی، جیمز ونس، لائم پلنکٹ، مائیکل لمب، تائیمل ملز، اینٹن ڈیویچ، جیسی رائیڈر، ایریک ہینڈریکس، کیمرون ڈیلپورٹ، ڈین پیٹرسن، ہینری ڈیوڈز، رچرڈ لیوی، روری کلین ویلڈٹ، ریان میکلارن، دھامیکا پراساد، دشمانتھا چمیرا، لاہیرو تھریمانے، میلیندا سیریوردانا، ساشیترا سینانیاکے،دینیش رامدین، جانسن چارلز، لیون جانسن، ریاد امرت، سلیمان جمال بین، برینڈن ٹیلر، ایلٹن چیگمبورا، سکندر رضا، اعزاز چیمہ، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، احسان عادل، جنید خان، خالد لطیف، محمد نواز، راحت علی، سہیل خان اور سلمان بٹ سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلور کیٹیگری میں 263 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں 24 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz