شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا

19 September 2016

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا ۔پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی بورڈ کے صدر ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفرید ی کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں ،فیصلہ ان کا ہو گا ۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی شمولیت پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی میچ کھلانے کا فیصلہ 26ستمبر کو ہو گا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz