آئی سی سی کا 4 کی بجائے 2 سال بعد ورلڈ ٹی 20 کرانے پر غور: برطانوی اخبار کا دعویٰ

16 May 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے بھاری آمدن کے سبب ورلڈ ٹی 20 چار کی بجائے ہر 2 سال بعد کرانے پر غور شروع کردیا ہے ۔
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے 2 کی بجائے 4 سال بعد ورلڈ ٹی 20 کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بھارت میں کامیاب ٹورنامنٹ کے بعد آئی سی سی اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہے اور اس حوالے سے آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کے ساتھ مذاکرات بھی شروع کر دیے ہیں ۔

اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے 2016 کے ورلڈ ٹی 20 کے بعد اگلا ایونٹ 2020 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا تاہم آئی سی سی نے 2018 اور 2022 میں بھی ورلڈ ٹی 20کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ آئی سی سی میں 2018 میں ویسٹ انڈیز جبکہ 2022 میں متحدہ عرب امارات میں ورلڈ ٹی 20 کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz