ایک کھلاڑی کو اجازت ملی ہے تو باقیوں کو بھی ملنی چاہیے،انہیں جرم کی سزا مل چکی ہے:سعید اجمل

15 May 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جرم کی سزا مل چکی ہے اب انہیں سپورٹ کرنا ہوگا، ایک کھلاڑی کو اجازت ملی ہے تو باقی کھلاڑیوں کو بھی ملنی چاہیے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہناتھا کہ 2010میں انگلینڈ ٹور کے دوران فکسنگ کی وجہ سے بڑا پریشر تھا ،ٹیسٹ میچ میں آج تک اتنا پریشر نہیں دیکھاہے ۔ان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو جرم کی سزا مل چکی ہے اب انہیں سپورٹ کرنا ہوگا ،ڈومیسٹک کرکٹ میں سلمان بٹ کی پرفارمنس بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اانگلینڈ کیخلاف میچ میں تین فاسٹ باولرز کے ساتھ ایک سپینر ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے ،برمنگھم اور اوول کی وکٹوں پر گیند بہت سپن ہوتی ہے ۔سعید اجمل کاکہناتھا کہ امید ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہو جائے گا ،محمد عامر کو اپنی بولنگ پر فوکس رکھنا ہوگا ،یاسر شاہ کو انگلینڈ میں کارکردگی دکھانا ہوگی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz