پوری توجہ کرکٹ پر ، مزید کھیلنا چاہتاہوں:شاہد آفریدی

14 June 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میری پوری توجہ کرکٹ پر ہے اور مزید کھیلنا چاہتاہوں۔ فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں اور مزید کچھ سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان لڑکوں کو شامل کرنا اچھا اقدام ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوئی حاضر ہوجاؤں گا۔ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے تین سال سے آفر ہورہی ہے اس لیے وہاں جا رہا ہوں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz