نیا سکینڈل ؟ قومی کرکٹر شرجیل خان سے رقم کا مطالبہ ، ویڈیو ز لیک کرنے کی دھمکی آگئی

12 May 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر شرجیل خان کو بھتے کی دھمکیاں ملنے لگیں جس سے تنگ آکر انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو میں شرجیل خان نے کہا کہ مجھے کافی عرصے سے نامعلوم افراد کی طرف سے فون کالز آرہی ہیں اور دھمکیاں دینے والے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

دھمکیاں دینے والے فون کرکے کہتے ہیں کہ آپ کی کچھ ویڈیوز ایسی ہیں جنہیں ریلیز کرنے کے بعد آپ کا کیریئر تباہ ہوسکتا ہے۔ شرجیل خان کا کہنا تھا کہ میرانام خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کسی بھی قسم کی ویڈیو اگر منظر عام پر آتی ہے تو وہ جعلی ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل خان کا کہنا ہے کہ 10 دن پہلے مجھے کال آئی تھی کہ 2 لاکھ روپے اد ا کرو ورنہ آپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے آپ کا کیریئر تباہ کردیا جائے گا۔ شرجیل خان نے تاحال پولیس یا رینجرز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا تاہم انہوں نے حفظ ماتقدم کے طور پر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz