سفارشی کلچر نے کرکٹ سمیت قومی کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کر دیا:عبدالقادر

6 May 2016

لاہور (مانیٹڑنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ سفارشی کلچر نے کرکٹ سمیت قومی کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ و برباد کر دیا،پی سی بی میں اعلی عہدیداران سفارش پر بھرتی ہیں،عمر اکمل کے ساتھ جو ہوا ہے وہ اس کی اپنی حرکتوں کا نتیجہ ہے،شاہد آفریدی اب بوڑھا ہو چکا  ، کرکٹ اس کے بس کی بات نہیں رہی ہے،ویون رچرڈز اچھا کوچ ثابت ہو سکتا ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔پی سی بی میں اعلی عہدوں پر فائز افراد سفارش پر بھرتی ہیں۔عمر اکمل کے ساتھ جو ہوا ہے وہ اس کے اپنی حرکتوں کا نتیجہ ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی اب بوڑھا ہو چکا ہے ، کرکٹ اس کے بس کی بات نہیں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ کیلئے مقامی کھلاڑی ہونا چاہیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کسی اور ملک میں کوچنگ پر پابندی کا قانون پاس ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہی اگر منگوانا ہی ہے تو پھر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ووین رچرڈ کو بلایا جائے جو پاکستان میں خدمت انجام دینے کیلئے رضا مند بھی ہیں۔یونیورسٹیز کے اندر کرکٹ پر توجہ دے کر پڑھے لکھے کرکٹرز پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انضمام الحق کو بھی سوچ سمجھ کر کوئی عہدہ قبول کرنا چاہیے۔میرے سمیت بہت سے سینئر کرکٹرز اس کرکٹ بورڈ کے سفارشی کلچر میں کام کرنے سے تائب ہو چکے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz