آخری ون ڈے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا آج ابوظہبی میں ٹاکرا. پاکستان کی تیسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ

05 October 2016

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے آخری معرے میں آج مد مقابل ہیں، پاکستان ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں سیریز میں کلین سویپ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عامر کی جہ سہیل خان کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ عامر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے شینن گیبریئل اور ایون لوئس کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ 111 اور 59 رنز سے جیتے تھے۔اگر پاکستان آج کلین سویپ کرتا ہے تو یہ کامیابی اسے عالمی درجہ بندی میں ایک ترقی دلاکر نویں اسے آٹھویں پوزیشن پر پہنچادے گی، جو اسے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی دلانے کا سبب بن سکتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چاہتے ہیں ٹیم کامیابیوں کا تسلسل صرف یوا اے ای ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں جاری رکھےان کا ہدف ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنانا ہے۔پاکستانی ٹیم کو تیسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو اپنی والدہ کی بیماری کے سبب وطن واپس آگئے ہیں۔

پاکستان: اظہر علی(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، وہاب ریاض، حسن علی اور سہیل خان۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، ایون لوئس، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، دنیش رامدین، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نارائن، سلیمان بین اور شینن گیبریئل۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz