پاکستان میں را کے لیے کام کیا : جاسوس کلبھوشن یادو نامی شخص نے اعتراف کیا ہے

Wednesday 30 March 2016

پاکستانی فوج نے گذشتہ دنوں گرفتار ہونے والے مبینہ بھارتی جاسوس کا ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے جس میں کلبھوشن یادو نامی شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر ہیں اور وہ بھارتی ایجنسی را کے لیے کام کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ کلبھوشن یادو بھارتیبحریہ کے حاضر سروس نہیں بلکہ سابق افسر تھے جن کا بھارتی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔
منگل کو فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ کلبھوشن کو مہران بیس حملے، ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کے منصوبے کے بارے میں بھی معلوم تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا میں یہ بہت غیر معمولی ہوتا ہے کہ کسی ایک ملک کا حاضر سروس افسر کسی دوسرے ملک میں پکڑا جائے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz