بلوچستان سے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری، پاکستان نے معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا

Wednesday 30 March 2016

کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھا دیا ہے اور اس ضمن میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں نے اپنی رپورٹس دفتر خارجہ کو بھیج دی ہیں۔
حکام کو بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ”را“ ایجنٹ سے متعلق معلومات فراہم کیں اور اس حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں نے ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری کی تفصیلات بھی عالمی برادری تک پہنچا دی ہیں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہیں۔

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراءکو یہ معاملہ ان ممالک کے متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے اور اپنی رپورٹس 31 مارچ کو دفتر خارجہ کو بھجوانے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد ہو گیا ہے اور مختلف ممالک سے پاکستانی سفیروں کی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حاضر سروس ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جس نے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کئے تھے۔ اس گرفتاری کے بعد گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو بھی میڈیا کو فراہم کی جس میں ”کلبھوشن“ تفتیش کے دوران متعدد انکشافات کرتا ہوا دکھایا گیا۔

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz