سرفراز مرچنٹ انکشافات: ایف آئی اے نے الطاف حسین کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی

6 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو دیے جانے والے بیان کی روشنی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما محمد انور کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کی جانب سے الطاف حسین کے متعلق منی لانڈرنگ , ”را“ سے تعلقات اور پاکستان مخالف سازشوں میں ملوث ہونے کے بیانات کے بعد ڈی جی ایف آئی اے نے چارج شیٹ تیار کر لی ہے جسے جلد وزیر داخلہ چودھری نثار کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے حکا م کو بتایا ہے کہ الطاف حسین نہ صرف منی لانڈنگ میںملوث ہیں بلکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور پاکستان مخالف سازشوں میں ملوث ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی ا ے حکام کو الطاف حسین اور محمد انور کے حوالے سے اہم شواہد اور ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں جن کی بنیاد پر چارج شیٹ تیار کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ سرفراز مرچنٹ نے اس حوالے سے مستقبل میں بھی اپنی دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz