اکٹھے سفر سے عمران خان اور چوہدری نثار کا مک مکا بے نقاب ہوگیا: سعید غنی

14 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر داخلہ کے ایک ہی جہاز میں سفر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان اور چوہدری نثار کا مک مکا بے نقاب ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور چوہدری نثار کے ایک ساتھ سفر نے کئی سوالات اٹھادیے ہیں ۔ وہ ماضی میں بہت گہرے دوست اور کلاس فیلو رہ چکے ہیں اور صاف طور پر ایسا نظر آرہاہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں چوہدری نثار کے ذریعے مک مکا کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے دونوں رہنماوں کے اکٹھا سفر کرنے پر شدید تحفظات اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے راستے میں جرمنی پہلے اور لندن بعد میں آتا ہے ، عمران خان نے لندن جبکہ چوہدری نثار نے جرمنی جانا ہے لیکن چوہدری نثار کا جرمنی سے گزر کر لندن جانا اور پھر واپس جرمنی آنا معنی خیز ہے

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz