تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی ,ساری توجہ پاناما لیکس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں :عمران خان

11 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما لیکس اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں  ۔مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات ملتوی کر نے کا فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت ہونیوالے سینئر قیادت کے اجلاس کے دوران کیا گیا  ۔اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر عمران خان کو تنہا پرواز کی بجائے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ بھی دیا گیا  ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ ساری توجہ پانامہ لیکس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں ، پارٹی رہنما اختلافات سے گریز کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما پیپرز کے انکشافات پر قوم کا قبلہ درست کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz