”را“ سے تعلق ،مصطفی کمال نے ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

14 April 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ملک دشمن پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ”را“ سے تحریری معاہدہ ہے ،ایم کیو ایم کے قائد نے سکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ”را“ سے تعلق کا اعتراف کیا ۔انہوں نے کہا کہ چند روز سے سابق برطانوی سفارتکاروں کے انٹرویو چل رہے ہیں ،سابق برطانوی سفارتکار نے ایم کیو ایم کے ”را“ سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔ریاست پاکستان کو اب اپنا موقف دینا ہو گا ۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ بتایا گیا ایم کیو ایم کیو قائد کے ”را“ سے تحریری معاہدہ ہے ،تین چار روز سے سابق برطانوی سفارتکاروں کے انٹرویو چل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام نے بھی رحمان ملک کو بریفنگ دی ،رحمان ملک ہم سے زیادہ پارٹی میں پاور فل تھے، رحمان ملک تو متحدہ کے پارٹی ذمہ داروں سے بڑھ کر تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے الطاف حسین کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ مریں اور ان کی جاگیریں جائیدادیں انہیں مل جائیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت پاکستان الزامات کو جھوٹ کہہ دے ، پھر الزام نہیں دہرائیں گے ،کیا اگر انڈیا میں کسی پر بھی آئی ایس آئی سے تعلق کا شبہ بھی ہوتا تو کیا وہاں کی حکومت ایسے ہی رد عمل دیتی جیسے پاکستان حکومت دے رہی ہے ،ثبوت ہیں تو ایسی تنظیموں پر ملک میں پابندی ہونی چاہیے ،اگر الزامات پانچ فیصد بھی درست ہیں تو ایسی تنظیموں پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار نیازی جس عہدے پر رہے ان کو تمام معلومات تک رسائی تھی ،فاروق بھائی میری زبان نہ کھلوائیں ، فاروق بھائی کو کیا پتہ نہیں ہے ، فاروق بھائی ہر چیز کی انتہا ہوتی ہے ،اداروں سے کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم ورکروں کو قومی دھارے میں لائے ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz