عمران خان کا اتوار کو قوم سے خطاب کا فیصلہ ، خطاب نشر کرنے کیلئے پی ٹی وی کو مراسلہ ارسال

8 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانا ما لیکس معاملے پر اتوار کے روز قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کیلئے پی ٹی وی کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا خطاب سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان اتوار کی شام 6بجے قوم سے خطاب کریں گے اور اس سلسلے میں پی ٹی وی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزراءنے پانا ما لیکس پر قوم کو گمراہ کیاتاہم عمران خان اس معاملے پر قوم سے خطاب کریں گے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کا بھی اتبا ہی حق ہے جتنا حکومت کا, سرکاری ٹی وی ایک قومی اثاثہ ہے ۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوکت خانم کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کے زریعے کھلا جھوٹ پھیلایا گیا۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں پریس کانفرنس کی تھی جبکہ پی آئی ڈی میں صرف حکومتی وزرا کوہی پریس کانفرنس کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور اب عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی ٹی وی سرکاری ٹی وی ہونے کی وجہ سے قومی یا سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یا اپوزیشن ارکان کی تقریر تو نشر کر سکتا ہے مگر کسی اپوزیشن رہنما کوسرکاری ٹی وی پر آ کر قوم سے خطاب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ تو اپوزیشن لیڈر ہیں اور نہ ہی حکومتی وزیر اور اگر انکا خطاب پی ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے تو یہ واقعہ پاکستان کی تاریخ کا غیر معمولی واقع ہو گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz