پاناما لیکس، تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے جسٹس (ر)جاوید اقبال کا نام فائنل

9 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما لیکس کے بعد قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کے ناموں کا جائزہ لے کر جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام فائنل کرکے ان سے رابطہ کرلیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال سپریم کورٹ کے جج اور قائم مقام چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے عہدے پر فائزرہ چکے ہیں۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد لاپتا افراد کی بازیابی کی کمیٹی اور ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ ہیں۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پاناما لیکس تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ کرنے کی تجویز پر غور کرنے کیلئے حکومت سے ایک دن کا وقت مانگ لیا ہے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz