پانامالیکس انکشافات، ہائیکورٹ نے وزیرا عظم نااہلی درخواست قابل سماعت قراردیدی

6 April 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیے جانے کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی ۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پانامالیکس انکشافات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے پانامالیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے ان انکشافات کی بناءپر نہ صرف وزیراعظم کو نااہل قرار دیاجائے بلکہ انکے بیرون ممالک اثاثوں کو پاکستان منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔ رہنما پی ٹی آئی گوہر نوازسندھو نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا ہے کہ سیاستدانوں نے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک اثاثے بنائے جو منی لانڈنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz