سندھ حکومت نے بھٹو کی برسی کیلئے جاری اڑھائی کروڑ کے فنڈزروک دیئے گئے

Monday 4 April 2016

کراچی (صباح نیوز) سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقع پر انتظامات کیلئے جاری کیے گئے اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈزروک دیئے۔ 5 روز قبل صوبائی حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے انتظامات کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز لاڑکانہ انتظامیہ کو جاری کیے تھے۔ سرکاری خزانے سے اتنی بڑی رقم جاری ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سیاسی مخالفین کے ساتھ عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے اس کا نوٹس لیا۔ سیکشن افسر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بجٹ کے اجرا کا سابقہ اعلانیہ منسوخ کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں کمشنر لاڑکانہ کو فنڈز استعمال نہ کرنے کا حکم دیا گیا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz