ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

12 April 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ انہوں نے 15 روزہ چھٹی کی درخواست بھی دے دی ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی جانب سے 15 روزہ چھٹی کی درخواست دیے جانے کے بعد ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد حیات کو عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ عمران شیخ جے ایس بینک کے چیئرمین جہانگیر صدیق کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور ان سے منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی اور بعد میں انہیں چھوڑدیا گیا تھا۔ عمران شیخ سے جن لوگوں کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ان میں شاہد حیات کا نام بھی شامل تھا جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz