راجن پور :چھوٹو گینگ کے 40کارندوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

15 April 2016

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی جس پر گھبراہٹ کا شکار ہو کر چھوٹو گینگ کے 40کارندوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے میں پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے تاہم اس سے فوج کی جانب سے کسی کارروائی سے پہلے ہیں چھوٹو گینگ کے 40کارندوں نے گھبراہٹ کا شکار ہو کر فوج کے سامنے ہتھیا ر ڈال دئیے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کی عزت کرتے ہیں اور فوج کا سامنا نہیں کر سکتے ۔چھوٹو گینگ کے سرغنہ کا کہنا ہے کہ میری پاک آرمی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی میں ”را“کا ایجنٹ ہوں ،اگر پاک آرمی مذاکرات کرے گی تو ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہوں ۔
واضح رہے کہ فوج نے کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے ہیں تاکہ چھوٹو گینگ کا سرغنہ فرار نہ ہو سکے اور گزشتہ رات بھی چھوٹو گینگ کے سرغنہ کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ۔چھوٹو گینگ میں کل 150جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جن میں سے 40افراد ہتھیار ڈال چکے ہیں ۔کچے کے علاقے میں گزشتہ 18روز سے پنجاب پولیس چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور اس دوران پولیس کے 9اہلکار شہید ہوئے جبکہ 22اہلکاروں کو چھوٹو گینگ نے یر غمال بنا لیا تھا ۔چھوٹو گینگ نے پولیس کے ساتھ مذاکرات سے بھی انکار کردیا تھا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz