عمران خان دھرنا دیتے ہیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے: نبیل گبول

8 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا کرنے جارہے ہیں ، عمران خان اگر دھرنادیتے ہیں تو ساری پارٹیز ان کاساتھ دیں گے لیکن فضل الرحمان ساتھ نہیں دیں گے ، پہلے پیپلزپارٹی بھی شاید ساتھ نہ دیتی لیکن سندھ میںنیب آپریشن شروع ہونے کے بعد پیپلزپارٹی حکمرانوں کو ہٹانے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے گی ، بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہ کرنے پر نوازشریف کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ عمران خان سمیت وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کو ماننے کیلئے کوئی تیارنہیں ، عمران خان باہر نکلیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول کاکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور اپنی جماعت کا موقف پہنچادیااور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ، کچھ عرصہ قبل تک پیپلزپارٹی نوازشریف کیساتھ تھی لیکن جب سے نیب اور رینجرزنے سندھ میں کارروائیاں شروع کیں تو اب پیپلزپارٹی عمران خان کاساتھ دے گی ۔
نبیل گبول کاکہناتھاکہ اگرنوازشریف نے کارکردگی نہ دکھائی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے اور اب وہی انگلی اٹھائیں گے ، اگر نوازشریف نے اپنے اثاثہ جات میں بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہیں کیا تو ان کی اسمبلی رکنیت ہی معطل ہوسکتی ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz