پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل متفقہ طور پر منظور

11 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے پی آئی اے کارپوریشن تبدیلی بل 2016 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جسے اپوزیشن ارکان کی حمایت کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان کا اسحاق ڈار کے ساتھ تحریری معاہدہ ہوا ہے جس میں طے پایا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر جو کیسز عدالت سے باہر ہیں وہ واپس لیے جائیں گے اور کسی ملازم کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جائے گا ۔ معاہدہ طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی تاہم اے این پی ارکان نے بل پر شدید احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz