حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

30 June 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  کیا ۔ دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے جولائی میں پٹرولیم مصناعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجی تھی لیکن حکومت نے عید کے موقع پر قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت کو پہنچنے والے نقصان کا تعین کر کے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz