یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات 5 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں

19 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجٹ سے پہلے ہی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، حکومتی تیاریوں کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 75  پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال17-2016 کا بجٹ 3 جون کو پیش کیا جائے گا لیکن اس سے پہلے ہی یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یکم جون سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 75  پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 80 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 40 پیسے ، لائٹ ڈیزل2 روپے 97 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz