ادویات مافیا کا کاری وار، جان بچانے والی میڈیسن کی مصنوعی قلت پیدا کردی

18 August 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ادویات 300 فیصد تک مہنگی ہونے کے بعد مافیا کا ایک اور وار، شہر کی مارکیٹوں سے جان بچانے والی انتہائی ضروری ادویات غائب کرنا شروع کردیں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں مافیا کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں چین نہیں آیا اور مارکیٹ سے ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا کام شروع کردیا۔ اس وقت لاہور کی مارکیٹوں سے 8 انجکشن اور 10 گولیاں غائب کردی گئی ہیں اور انہیں بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مارکیٹ سے غائب کی جانے والی ادویات میں امراض قلب ، ٹی بی، بلڈ پریشر اور الرجی کے فوری کنٹرول کی گولیاں اور انجکشن شامل ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz