عمران خان کی تیسری شادی؟ عمران خان کی نئی دلہن کا نام مریم، سابق خاوند سے 2 بچے بھی ہیں

12 July 2016

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم ان کی پارٹی نے ان خبروں کی تردید کردی۔  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نئی دلہن کا نام مریم ہے اور وہ بھی طلاق یافتہ ہیں جبکہ پہلے شوہر سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کی نئی دلہن کا نام مریم ہے اور طلاق یافتہ ہیں اور ان سابق خاوند کا نام عامر تھا ۔ مریم کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب ہے۔

شادی کے تمام معاملات مریم کی بڑی بہن بشریٰ کے ذریعے طے پائے جن کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے۔
عمران خان پاکپتن گئے تو وہاں بشریٰ کے ساتھ روحانیت اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا جو بڑھتا ہی گیا اور بالآخر عمران خان نے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنی چھوٹی بہن کا رشتہ تجویز کر دیا۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم کا لندن، دبئی اور پاکستان میں آنا جانا لگا رہتا ہے اور دونوں کے درمیان پاکستان اور لندن میں اکثر ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

عمران خان کی تیسری دلہن کا تعلق پاکپتن کی مانیکافیملی سے ہے اوربشریٰ کی چھوٹی بہن ہیں ۔ ابتدائی طورپر بچوں کاردعمل سامنے نہیں آسکا لیکن وہ مطمئن محسوس ہوتے ہیں ، عمران خان اور بچے اکٹھے پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بھی دیکھیں گے اور اس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست ذولفی بخاری نے ٹکٹ بھی بک کرادیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنیں اس رشتے سے بھی زیادہ خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ اپنی مرضی سے لڑکی کا انتخاب چاہتی تھیں لیکن اب کی بار بھی عمران خان نے خود ہی انتخاب کرلیا۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz