شہرقائد میں موسم ابر الودرہنے کے ساتھ بوندا باندی کاامکان

9 August 2016

کراچی(این این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔جنوب مغربی علاقوں سے سمندری ہوائیں 18 سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔کراچی میں آئندہ آنے والے دنوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بار ش کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz