پولیس نے مجھے قندیل بلوچ کیس میں کلین چٹ دیدی ہے:مفتی عبدالقوی کا دعویٰ، کوئی کلین چٹ نہیں دی: پولیس

1 August 2016

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سلفیاں بنوانے والے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو پولیس نے قندیل بلوچ کیس میں کلین چٹ دیدی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے پولیس کے سوال نامے کا جواب دیدیا تھا جس کے بعد پولیس نے مجھے اس کیس سے بری کر دیا ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے ملتان پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں مفتی عبدالقوی کو اس کیس میں کلین چٹ نہیں دی گئی۔ ان کو بھیجے گئے سوال نامے کا جواب انہوں نے دیدیا ہے جس پر تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔ابھی تک کسی کو بھی اس کیس میں کسی کو کلین چٹ نہیں دی گئی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz