چھٹی تا بارہویں جماعت جماعت تک قرآن پاک بمعہ ترجمہ ضروری، پرائیویٹ سکولوں پر پابندی نہیں ہوگی: سیکرٹری تعلیم

29 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری تعلیم نے کہا ہے کہ چھٹی تا بارہویں جماعت تک قرآن پاک بمعہ ترجمہ ضروری قرار دیدیا گیا ہے جبکہ پہلی جماعت کے طلباءکو نورانی قاعدہ لازمی پڑھایا جائے گا۔ تعلیمی مسائل میں اضافے کی اہم وجہ فنڈز میں کمی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ چھٹی تا بارہویں جماعت تک قرآن پاک بمعہ ترجمہ ضروری قرار دیدیا گیا ہے اور پہلی جماعت کے طلبا کو نورانی قاعدہ پڑھایا جائے گا جبکہ دوسری جماعت میں پہلے دوسپارے پڑھا ئے جائیں گے۔ تیسری جماعت میں 6 چوتھی جماعت میں اگلے 10سپارے پڑھا ئے جائیں گے اور پانچویں جماعت میں آخری 12 پارے پڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل میں اضافے کی اہم وجہ فنڈز کی کمی ہے کیونکہ تعلیم کیلئے فنڈز 43 کروڑ روپے سے کم کر کے 10 روپے کر دئیے گئے ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz