الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑ کر ڈاکٹر فاروق ستار کو نیا قائد نامزد کردیا۔

22 August 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑ کر ڈاکٹر فاروق ستار کو نیا قائد نامزد کردیا۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آنا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر ایم کیو ایم کے قائد نے فاروق ستار اور کنور نوید جمیل کو برا بھلا کہا۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر فاروق ستار اور کنور نوید جمیل کو کہا کہ انہیں مائنس الطاف حسین مبارک ہو جس کے بعد فاروق ستار کو قیادت سونپ کر فون لائن کاٹ دی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz