سندھ میں کوٹری کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

20 May 2016

کراچی (دنیا نیوز)پاکستان پیٹرولیم نے صوبے سندھ میں کوٹری کے مقام پر گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ۔

ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہو رہے ہیں وہی مقامی سطح پر بھی گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں ۔

پاکستان پیٹرولیم نے بھی صوبہ سندھ میں کوٹری میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق یومیہ 34 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق گیس کے اس کنویں کی دریافت سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کچھ مدد ضرور ملے گی ۔

Source. Dunya News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz