وفاقی حکومت نے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا

20 April 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پاکستان بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام پبلک سکولوں میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے طلبہ کو ’ناظرہ قرآن ‘پڑھایا جائے گا جبکہ گریڈ چھ سےگریڈ 10کے طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی مکمل تعلیم دی جائے گی ۔

وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے یہ باتیں الھدیٰ انٹرنیشنل سکول کی جانب سے پاک چین دوستی سینٹر میں منعقدہ چوتھے سالانہ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیں۔وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے بچوں کی تعلیم کی ضرورت اور اور ان کی تحقیق اور مختلف مضامین اور فیلڈزمیں گہرے مطالعے اور آئیڈیاز متعارف کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz