آج اور کل بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

19 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان رقیہ محمود کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،سکھر 44، روہڑی 43، نوکنڈی، نورپورتھل، رحیم یار خان، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن،موہنجودڑو، سبی 42ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 27، اسلام آباد 21، کراچی 26، پشاور25، کوئٹہ 17، گلگت 10، چترال 13اور ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz