آج سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں : محکمہ موسمیات

13 July 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، قلات، نصیر آباد، مکران ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک اور بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن) میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

ترجمان محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا کہ اگلے 2روز کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ ( کراچی، حیدرآباد ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (قلات، ژوب، نصیر آباد ڈویژن)، میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی اور چند علاقوں میں موسلا دھا ر بارش کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، قلات ڈویژن اور بارکھان میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر: کوٹلی97، مظفر آباد23، گڑھی دوپٹہ10، خیبرپختونخواہ: کاکول88، بالاکوٹ61 سید شریف45، لوئر دیر43، مالم جبہ17، پنجاب: چکوال13، سیالکوٹ، مری07، بھکر06، سرگودھا05، ملتان02، بلوچستان: خضدار03، بارکھان02 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین46، نوکنڈی، پنجگور 45، سبی، دادو44، رحیم یار خان اور سکھر میں 43 جبکہ آج کراچی میںکم سے کم 28، اسلام آباد 26، لاہور 27، پشاور 29،کوئٹہ 23، گلگت 20، چترال 12او ر ہنزہ میں 17ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz