قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولروہاب ریاض کی ٹیسٹ کیریئرمیں پچاس وکٹیں مکمل

11 August 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولروہاب ریاض نے ٹیسٹ کیریئرمیں پچاس وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کیمطابق وہاب ریاض ٹیسٹ کیریئرمیں پچاس وکٹیں لینے والے37ویں پاکستانی کرکٹرہیں،وہاب ریاض نے کارنامہ اپنے کیریئرکے اٹھارویں ٹیسٹ میں انجام دیا،پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف اوول میں حالیہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں،انہوں نے جیمز ونس, گیری بیلنس اور جوئے روٹ کو پوویلین واپس بھیجا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz