سمندر میں نہانے والوں پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا دھاوا، متعدد گرفتار، سرعام تھپڑ مارے

7 July 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سمندر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سمندر میں نہانے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دھاوا بول دیا اور درجنوں شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اہلکار ان شہریوں کو تھپڑ مارتے ہوئے لے کر گئے۔ واضح رہے کہ سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz