ون ویلنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک ، 100 سے زائد زخمی

6 July 2016

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر کے دن ون ویلنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ90 سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نوجوانوں کی جانب سے مختلف مقامات پر ون ویلنگ کے مقابلے جاری ہے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کا علم ہونے پر مذکورہ نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں وکٹوریہ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی اور نوجوان کھلم کھلا ون ویلنگ میں مصروف ہیں۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz