پشاور پولیس کا انوکھا کام ، سائیکل سوار کا بھی ہوا چالان

5 May 2016

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی کارکردگی اور غیرجانبداری کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی پشاور پولیس نے انوکھا کام کردکھایا اور ون وے کی خلاف ورزی پر سائیکل سوار کوبھی نہ بخشا، چالان کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سائیکل سوار نے ون وے کی خلاف ورزی کی جس پر وہاں موجود ٹریفک وارڈن نے سائیکل سوار کو روک لیا اور چالان کی پرچی اس کے ہاتھ میں تھمادی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ غیرجانبداری کی وجہ سے خیبرپختونخوا پولیس اکثر خبروں میں رہتی ہے اور وزراءو  پولیس افسران کو بھی معافی نہیں ملتی لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہواہے کہ کسی سائیکل سوار کا چالان کیاگیا۔سائیکل سوار اور دیگر چھوٹی گاڑیوں میں سوار شہری بیشتر اوقات اپنے وقت یا فیول کی بچت کیلئے ون وے کیخلاف ورزی کرتےہیں جس کی وجہ سے دوسروں کیساتھ ساتھ اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz