آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

4 July 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ عید کے بعد شہر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz