مختلف شہروں ميں بارش، گرمی کی شدت ميں کمی

3 May 2016

چنيوٹ ، بہاولپور اور بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں بارش سے گرمی کی شدت ميں کم ہو‏‏گئی – آج اسلام آباد ، پنجاب ، خيبرپختونخواہ ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمير ميں کہيں کہيں بارش کا امکان ہے

 بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں ميں ابر کرم برسا جس سے موسم کی شدت ميں کمی آئی ادھر بہاولپور ميں تيز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی

گزشتہ شام ميں برسنے والی بارش نے کوئٹہ ، ہرنائی ، بولان، پشين اور لورالائی کا گرم موسم بھی ٹہنڈا کر ديا

محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان ميں داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کے نيا سلسلہ آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، فاٹا، خيبرپختونخواہ ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمير کے مختلف علاقوں ميں بارش برسائے گا

بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان ميں بھی بدھ کے روز تک بارش کا امکان ہے – مظفر گڑھ ميں سيلاب کے نقصانات سے بچاؤ کے ليے ضلعی انتظاميہ اور ريسکيو 1122 نے تيارياں شروع کر دی ہيں

ڈی سی او حافظ شوکت علی کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں کے باعث جولائی ميں سيلاب کا خدشہ ہے ،آج سے جمعرات کے دوران پنجاب اور کے پی کے ميں شام کے وقت گرد آلود ہوا‏ئيں چليں گی

Source. Jang News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz