پی آئی اے کی پرواز بہتر ہو یا نہ ہو ’کھانا‘ بہتر ہوگیا

1 July 2016

اسلام آباد: ‘باکمال لوگ، لاجواب سروس’ کا نعرہ لگانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کھانے کا نیا مینیو متعارف کروادیا ہے جو دیکھنے میں نہایت ہی لذیذ معلوم ہوتا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی تمام پروازوں کے لیے نیا مینیو متعارف کروایا ہے، جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل بزنس کلاس اور اکانومی کلاس شامل ہیں۔

فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔
فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔

پی آئی اے کے فوڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے شیفس نے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی سے بنے کچھ نئے پکوانوں کا بھی اضافہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہلکے پھلکے میٹھے اور نمکین کھانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کچھ عرصے بعد اپنا مینیو تبدیل کرتی رہتی ہے، تاہم یہ نیا مینیو ایئرلائن صارفین کی جانب سے فیڈ بیک کے تناظر میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں تازہ کھانے، نئے ذائقے اور پریزنٹیشن پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔

Source. Dawn News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz